Faraz Faizi

Add To collaction

10-May-2022 مسلمانو ں کے باہمی تعلقات(ویب سیریز 1 ،اسلام کی روشن تعلیمات)



اسلام امن و سلامتی والا عالمگیر مذہب ہے۔
یہ مسلمانوں کو آپس کے لڑائی جھگڑوں ، ناراضگیوں ، منافرت و قطعِ تعلقی سے بچنے اور اتفاق و اتحاد وامن و سلامتی کے ساتھ مِل جُل کر رہنے کا درس دیتا ہے اور اگر کبھی کوئی مسلمان کسی معاملے میں دوسرے مسلمان سے
لڑ پڑے ، ناراض ہوجائے تو دیگر مسلمانوں کو ان میں صلح کروانے کا حکم دیتا ہےتاکہ مسلمان متحد ہو کر رہیں اور متفرق نہ ہوں۔مسلمانوں میں صلح کروانے والوں کے لئے قراٰن و حدیث میں جا بجا فضائل بیان کئے گئے ہیں ، چنانچہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : ( اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ )  ترجمۂ کنزُالایمان : مسلمان مسلمان بھائی ہیں تو اپنے دو بھائیوں میں صلح کرو۔"
🌟 کیونکہ یہ آپس میں  دینی تعلق اورا سلامی محبت کے ساتھ مَربوط ہیں  اوریہ رشتہ تمام دُنْیَوی رشتوں  سے مضبوط تر ہے ،لہٰذاجب کبھی دو بھائیوں  میں  جھگڑا واقع ہو تو ان میں  صلح کرادو اور اللہ تعالیٰ سے ڈروتا کہ تم پر رحمت ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنا اور پرہیزگاری اختیار کرنا ایمان والوں  کی باہمی محبت اور اُلفت کا سبب ہے اور جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے ا س پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہے۔ ( خازن، الحجرات، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴ / ۱۶۸، مدارک، الحجرات، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۱۵۳، ملتقطاً)

💫یہاں  آیت کی مناسبت سے مسلمانوں  کے باہمی تعلق کے بارے میں حدیث ملاحظہ ہو:

(1)…حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’مسلمان ،مسلمان کابھائی ہے وہ اس پرظلم کرے نہ اس کورُسواکرے ،جوشخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں  مشغول رہتاہے اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرتاہے اورجوشخص کسی مسلمان سے مصیبت کودورکرتاہے تواللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے مَصائب میں  سے کوئی مصیبت دُورفرمادے گااورجوشخص کسی مسلمان کاپردہ رکھتاہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کاپردہ رکھے گا۔( بخاری، کتاب المظالم والغصب، باب لا یظلم المسلم... الخ، ۲ / ۱۲۶، الحدیث: ۲۴۴۲)

قارئین کرام!! بے شک مسلمانوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے اسلام کی یہ روشن تعلیمات مذہب اسلام کی حقانیت اور اس کی خوبیوں کی واضح دلیل ہے، انہیں سچی تعلیمات کے ذریعہ ہمارے معاشرے کو پُر وقار اور پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ بنایا جاتا رہا ہے اور اب بھی سنوارا جاسکتا ہے، بشرطیکہ ان تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دنیا بھر میں عام کیا جائے۔

🖋از قلم: شمس اللقاء فرازفیضی
رابتہ نمبر: 9546587516/9326187516

   13
8 Comments

fiza Tanvi

10-Sep-2022 10:28 PM

Superb

Reply

Anuradha

10-Sep-2022 02:48 PM

واہ واہ بہت زبردست لکھا ہے👌👌

Reply

Mchoudhary

12-May-2022 11:46 AM

ماشاءاللہ اللہ ہم سب کو اپنے راستے پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

Reply